بین اسٹوکس کو اپنے ہی کرکٹ شائقین نے آڑے ہاتھوں لےلیا

بین اسٹوکس کو اپنے ہی کرکٹ شائقین نے آڑے ہاتھوں لےلیا

ویب ڈیسک: بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست پرایجبیسٹن کی پچ کو برِ صغیر کی پچ کہنے پر انگلش ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کو اپنے ہی لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 336  رنز کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 

ایجبیسٹن میں تاریخی شکست کے بعد انگلش کپتان بین اسٹوکس کے شکست کی انوکھی وجہ بتانے پر انگلش شائقینِ کرکٹ نے ان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ میچ میں وقت گزرنے کے ساتھ ان کی ٹیم کے لیے رنز اسکور کرنا مشکل ہورہا تھا کیونکہ پچ بالکل بھارت جیسی ہوگئی تھی جس سے مخالف ٹیم کو بھرپور سپورٹ ملی۔

بین اسٹوکس نے کہا کہ جیسے جیسے میچ آگے بڑھتا گیا ویسے ویسے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوتا گیا جبکہ بھارت کو بھرپور فائدہ ہوا کیونکہ انھیں اپنے گھر جیسی پچ ملی جس میں وہ بہترین کھیل پیش کرتے ہیں۔

تاہم، ا نگلش شائقین کو اپنے کپتان کا یہ ردعمل پسند نہ آیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر بین اسٹوکس کو شدیدتنقید کا نشانہ بنایا۔

جیمز نامی ایک صارف نے لکھا بین اسٹوکس کو مان لینا چاہیے کہ انگلینڈ  نئی گیند سے بھارت کا مقابلہ نہیں کرسکا۔ ہمیں اپنی کمزوریوں اور بھارت کی بہترین بولنگ کا اعتراف کرنا چاہیے۔ ساتھ ہی بین اسٹوکس کو یاد دہانی کرائی کہ اسی پچ پر بھارتی باؤلرز نے بھی وکٹیں لیں۔

ایک صارف اسکاٹ نے بین اسٹوکس کے بیان کو ہار کا  صرف ایک بہانہ قرار دیا اور واضح کیا کہ ان دنوں برمنگھم کی پچ واقعی برصغیر جیسی ہوجاتی ہے لیکن  یہ صرف بہانے بازی ہے۔

Watch Live Public News