ساؤتھ افریقہ کے کپتان کا انفرادی اسکور 367 پر اننگز ، اننگز ڈکلیئر کرنے کی وجہ بتادی

ساؤتھ افریقہ کے کپتان کا انفرادی اسکور 367 پر اننگز ، اننگز ڈکلیئر کرنے کی وجہ بتادی

ویب ڈیسک: ساؤتھ افریقہ کے کپتان ویان ملڈر کا اپنی انفرادی اسکور 367 پر اننگز ڈکلیئر کرنے پر اظہار خیال ، ویان ملڈر نے پوسٹ میچ گفتگو میں اننگز ڈکلیئر کرنے کی وجہ بتادی۔

ویان ملڈر کا کہنا تھا برائن لارا ایک لیجنڈ ہیں ، انہوں نے 400 یا 401 رنز انگلینڈ کے خلاف بنائے،ہر کسی کے لیے ریکارڈ کو برقرار رکھنا اسپیشل ہوتا ہے۔

ویان ملڈر کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کوچ شکری کارنارڈ سے بات کی اور کہا کہ ریکارڈز لیجنڈز کے پاس ہی ہونا چا ہیے، برائن لارا نے جو ریکارڈقائم کیا ہے وہ ویسے ہی رہنا چاہیے۔

اگر مجھے دوبارہ ایسا موقع ملا تو تب ہی میں شاید ایسا ہی کروں گا،

یاد رہے کہ ویان ملڈر نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 367 رنز پر اپنی انفرادی اننگز ڈکلیئر کی۔

Watch Live Public News