ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
کیپشن: ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ نیچے آ گئے ہیں۔

آل پاکستان صرافہ مارکیٹس اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 936 روپے مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 2 ہزار 143 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 72 ہزار 887 روپے تک آ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جہاں فی اونس سونا 25 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 125 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔

دوسری جانب  چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی 120 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 559 روپے فی تولہ پر فروخت ہو رہی ہے۔

Watch Live Public News