ایرانی شہر قم میں شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا، لاکھوں افراد کی شرکت

ایرانی شہر قم میں شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا، لاکھوں افراد کی شرکت

(ویب ڈیسک ) ایران کے  شہر قم میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی،جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق  شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کی نمازِ جنازہ قم شہر میں ادا کر دی گئی۔مازِ جنازہ شہر کے مضافات میں واقع مسجد جمکران میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ نماز جنازہ کے بعد شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کے جسدِ خاکی کو عراق لے جایا جائے گا ، بعدازاں جمعرات کو تدفین کیلئے ایران کے شہر مشہد میں منتقل کیا جائے گا۔

Watch Live Public News