بڑھتی آبادی پر کنٹرول کیلئےوفاقی  حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دیدی

بڑھتی آبادی پر کنٹرول کیلئےوفاقی  حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دیدی

(ویب ڈیسک ) بڑھتی آبادی پر کنٹرول کیلئےوفاقی  حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دیدی۔

وزیراعظم 16 رکنی نیشنل پاپولیشن کونسل کے چئیرمین ہونگے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا  گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  چیف آف ڈیفنس فورسز ،آرمی چیف نیشنل پاپولیشن کونسل کے رکن ہونگے۔چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی نیشنل پاپولیشن کونسل کے رکن ہونگے۔وزیراعظم آزادکشمیر،وزیراعلی جی بی نیشنل پاپولیشن کونسل کے رکن مقرر کردے گئے جبکہ وزیر خزانہ، پلاننگ، صحت  وزیر تعلیم، قانون اطلاعات، مذہبی امور نیشنل پاپولیشن کونسل کے رکن ہونگے۔

​ پاپولیشن کونسل بڑھتی آبادی پر کنٹرول کیلئےمستحکم پالیسی مرتب کرے گی۔کونسل آبادی کنٹرول بارے قومی اتفاق رائے، عوامی حمایت کیلئے اقدامات کرے گی۔کونسل وفاقی و صوبائی سطح پر آبادی کنٹرول کے اقدامات میں ہم آہنگی لائے گی ۔

مذہبی اسکالرز، سول سوسائٹی اور نجی شعبے کو  پاپولیشن کنٹرول مہم کا حصہ بنایا جائے گا۔

Watch Live Public News