بھارتی حکمران جماعت بی جے پی رہنما نوپور شرما کی جانب سے گستاخانہ بیان پر معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ امتِ مسلمہ کو یک زبان ہو کر ایسے گستاخانہ اقدامات کی عالمی سطح پر بھرپور مذمت اور آواز اٹھانی چاہیے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ نبی کریمﷺ کی شان میں سرعام گستاخی انتہائی قابل مذمت ہے اور ایسی حرکتیں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے ہر تھوڑے عرصے میں کہیں نا کہیں کی جاتی ہیں۔ https://twitter.com/TariqJamilOFCL/status/1533850953845248000?s=20&t=RhYUArbhopI6P3MXVJbV0w ان کا مزید کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو یک زبان ہو کر ایسے گستاخانہ اقدامات کی عالمی سطح پر بھرپور مذمت اور آواز اٹھانی چاہیے۔ واضح رہے کہ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں اسلام اور نبی کریمﷺکے حوالے سے گستاخانہ گفتگو کی اور بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارت سمیت دنیا بھر کے تمام مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر شخصیات نے بھی بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ https://twitter.com/CMShehbaz/status/1533459087941599232?s=20&t=lMFEd1aEmtJ2m7amtE9biA