توانائی کی قلت پر قابو پانے کے حوالے سے قومی سطح پر بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سابق قبائلی علاقوں سے دریافت شدہ گیس فوری عوام کو فراہم کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دریافت ہونے والی گیس عوام کو فوری فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں سے ایک ٹریلین کیوبک فٹ گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔ وزیراعظم کی یہ ذخائر عوام کو گیس کی قلت سے نجات دلانے کے لئے استعمال میں لانے کی ہدایت کر دی ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم سے فوجی فائونڈیشن گروپ کے چئیرمین وقار احمد ملک اور ماڑی پیٹرولیم کے سربراہ فہیم حیدر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک اور سیکریٹری پیٹرولیم بھی موجود تھے۔ وزیرِاعظم کو شمالی وزیرِستان اور بنوں میں نئے دریافت شدہ ذخائر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیرِاعظم کو گیس کے شعبے کی مجموعی صورتحال، طلب اور رسد سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے متعلقہ علاقوں کے عوام کے لئے دریافت شدہ گیس کے ثمرات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ شہباز شریف نے علاقے کی ترقی، سماجی بہبود، تعلیم اور صحت کے حوالے سے سفارشات طلب کرلیں۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ جن علاقوں سے گیس نکلی ہے، وہاں کے عوام اور بچوں کو کیا ملے گا؟ اس بارے میں مکمل پلان دیں۔