ایلون مسک کا ٹوئٹر معاہدہ منسوخ کرنے کا عندیہ

ایلون مسک کا ٹوئٹر معاہدہ منسوخ کرنے کا عندیہ
سپیس ایکس اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے ایک خط میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے متعلق مزید معلومات طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کو خریدنے کا معاہدہ ختم کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپیس ایکس اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک ٹوئٹر کو بھیجے گئے ایک خط میں پلیٹ فارم پر موجود جعلی اور سپیم اکاؤنٹس سے مطلق معلومات مانگی ہیں اور یہ کہا ہے کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو وہ ٹوئٹر خریدنے کا معاہدہ منسوخ بھی کر سکتے ہیں ۔ ایلون مسک نے ایک خط میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر سے متعلق مزید معلومات طلب کرتے ہوئےیہ کہا ہے کہ وہ اس کو خریدنے کا معاہدہ ختم کر سکتے ہیں۔وہ بار بار کہتے رہے ہیں کہ اس سائٹ پر اس سے کہیں زیادہ سپیم اور جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس موجود ہیں جس کا وہ اعتراف بھی کر چکے ہیں۔ ٹیسلا کمپنی کے مالک نے اپنے چیف لیگل آفیسر کے ذریعے ٹوئٹر کو خط لکھ کر مزید معلومات مانگی ہیں کہ پلیٹ فارم پر موجود کتنے اکاؤنٹس اصل میں حقیقی ہیں۔اس پر ٹوئٹر نے پیشکش کی ہے وہ تحریری طور پر یا ایلون مسک سے بات کرکے اپنے جانچ کے طریقہ کار کے بارے میں مزید تفصیلی معلومات فراہم کر سکتا ہے۔ لیکن ایلون مسک نے ٹوئٹر کے ٹیسٹنگ طریقہ کار کو ’ناکافی‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود ٹیسٹنگ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں ٹوئٹر کا نجی ڈیٹا دیا جائے تاکہ وہ اپنا تجزیہ کر سکیں اور اگر وہ مطمئن نہیں ہوئے تو وہ ٹوئٹر کی خریداری سے پیچھے ہٹ کر اس معاہدے کو مکمل طور پر منسوخ کر سکتے ہیں۔ مراسلے میں لکھا گیا کہ اگر یہ کمپنی ایلون مسک کی طلب کردہ معلومات فراہم نہیں کرتی تو وہ سمجھیں گے کہ وہ ’ان کے معلومات کے حقوق کے خلاف مزاحمت‘ اور ’اسے روکنے‘ کی کوشش کر رہی ہے۔ خط میں کہا گیا کہ وہ ڈیٹا حوالے کرنے سے انکار کو ’انضمام کے معاہدے کے تحت ٹوئٹر کی ذمہ داریوں کی واضح خلاف ورزی‘ سمجھیں گے اور اس طرح ان کے پاس معاہدے کو ختم کرنے کا حق بھی ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔