واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کیلئے مزید دو نئے فیچرز پیش کردیے گئے۔ واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ میں پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے والے صارفین کیلئے 'کراپ ٹول' کو متعارف کرایا ہے، جس سے آپ بھیجی جانے والی تصاویر کو باآسانی کراپ کریں گے۔ جس کے تحت اب بھیجی جانے والی تصاویر کو کراپ کیا جاسکے گا۔ یہ سہولت پہلے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کو میسر تھی تاہم اب اسے ویب کے ورژن کیلئے بھی پیش کردیا گیا ہےواٹس ایپ بیٹا انفو نے اس حوالے سے اسکرین شاٹ بھی جاری کیا ہے جس سے یہ فیچر سمجھنے میں مزید آسانی ہوگی۔ جب صارف کوئی بھی تصویر کسی چیٹ میں بھیجنے کے لیے سلیکٹ کرے گا تو اس کے پاس تصویر میں دکھائے گئے آپشنز نظر آئیں گے، ان ہی میں سے ایک آپشن کراپ کا بھی ہوگا۔ صارف اپنی مرضی کے مطابق تصویر میں ایڈیٹنگ کرکے بھیج سکے گا۔ واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے صارفین کے لیے 'ایچ ڈی فوٹوز' کا فیچر متعارف کرادیا ہے۔اس فیچر کے تحت صارفین کے واٹس ایپ پر بھیجی اور موصول کی جانے والی تصاویر کی کوالٹی مزید بہتر ہوجائے گی۔ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کا اپ ڈیٹڈ ورژن انسٹال کرنے کے بعد صارفین اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔تصویر بھیجتے ہوئے فوٹو کوالٹی کا آپشن آئے گا جس میں آپ ایچ ڈی کا انتخاب کریں گے۔اس کے بعد کوئی بھی بھیجی جانے والی تصویر کی کوالٹی بہترین یعنی ایچ ڈی ہوگی۔