ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت نے رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد اورعمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے 4 مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید کی ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔
اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس میں پیشرفت نہ ہو سکی،عدالت نے ضمانتوں پر مزید توسیع دیتے ہوئے سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، نصیر آباد میں مقدمہ درج ہے۔