وسیم اکرم پاکستانی ٹیم پر برس پڑے، امریکہ کی ٹیم کو شاباش!

وسیم اکرم پاکستانی ٹیم پر برس پڑے، امریکہ کی ٹیم کو شاباش!
کیپشن: Wasim Akram labels Pakistan's performance Pathetic
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی بابرالیون کی ہار پر مایوس ہوگئے اور امریکہ کی کرکٹ ٹیم کو شاباش دی، وسیم اکرم نے کہا ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی ’ قابل رحم ‘ تھی۔ 

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کے سابق تیز گیند باز وسیم اکرم نے ایک مقامی اسپورٹس چینل کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں بابر الیون پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’قومی ٹیم نے افسوسناک کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جیتنا اور ہارنا کھیل کا حصہ ہے۔ لیکن آپ کو آخری گیند تک لڑنے کی ضرورت ہے۔ یہ پاکستان کرکٹ کے لیے برا دن تھا۔‘

کنگ آف سوئنگ نے کہا کہ ’پاکستان سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے یہاں سے جدوجہد کرے گا کیونکہ اسے ہندوستان (9 جون کو) اور دو اور اچھی ٹیموں (آئرلینڈ اور کینیڈا) سے کھیلنا ہے۔‘

 " وسیم اکرم نے کہا  ’کھیل کا ٹرننگ پوائنٹ وہ تھا جس طرح سے USA نے ابتدائی وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے بابر اور شاداب کے درمیان تھوڑی سی شراکت داری کی اور پھر کوئی بھی نہیں اچھا کھیل پایا۔ فیلڈنگ پاکستان کی مجموعی کرکٹ سے اوسط سے کم تھی۔ اوسط تھا۔‘

سابق کپتان نے کہا کہ امریکہ کے خلاف کھیلتے ہوئے میں پراعتماد تھا، ہر پاکستانی سپورٹر کو یقین تھا کہ جس طرح انہوں نے پہلی اننگز میں کھیلا اس کے بعد وہ جیت جائیں گے۔

  وسیم اکرم نے مزید کہا کہ ’دوسری اننگز میں امریکی ٹیم تعاقب کرنے کے لئے باہر آئی، سپر اوور میں 19 رنز حاصل کرنا ایک سپر اوور میں 36 رنز بنانے کے مترادف ہے۔ شاباش امریکی ٹیم‘۔

Watch Live Public News