مترجم قرآن عالمی سکالر  ڈاکٹر صفی قص قص  کی قیادت میں امریکی سکالر ز کے وفد کا پنجاب ہائیر ایجوکیشن کا دورہ 

مترجم قرآن عالمی سکالر  ڈاکٹر صفی قص قص  کی قیادت میں امریکی سکالر ز کے وفد کا پنجاب ہائیر ایجوکیشن کا دورہ 

ویب ڈیسک: مترجم قرآن عالمی سکالر  ڈاکٹر صفی قص قص  کی قیادت میں امریکی سکالر ز کے وفد کا پنجاب ہائیر ایجوکیشن کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ڈاکٹر شاہد منیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ  وفد کا استقبال کیا ۔ 

ڈاکٹر صفی  نے ڈاکٹر شاہد منیر سے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جدید سائنسی معلومات سے قرآن کے بہتر فہم میں مدد ملتی ہے۔ ملاقات میں اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے باہمی تبادلے اور اشتراک پربھی اتفاق کیا گیا ۔ 

ڈاکٹر شاہدمنیر کا کہنا تھا کہ قرآن   تدبر،  تفکر کا مطالبہ کرتا ہے۔ انہوں نے  اپنے ادارے کے مختلف منصوبوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔ 

ڈاکٹر صفی نے اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے پی ایچ ای سی کی خدمات کو سراہا۔ 

وفد میں معروف سکالر سیموئل شراپشا ئر، زین ملک اور زید ملک بھی شامل تھے ۔

ملاقات میں ڈاکٹر منصور بلوچ، ڈاکٹر تنویرقاسم، ڈاکٹر آصف منیر اور راو نعمان بھی موجود تھے۔ 

Watch Live Public News