ملک کے سیاسی حالات خراب ہو رہے ہیں، بھارت شرارت کر سکتا ہے: شیخ رشید

ملک کے سیاسی حالات خراب ہو رہے ہیں، بھارت شرارت کر سکتا ہے: شیخ رشید
کیپشن: ملک کے سیاسی حالات خراب ہو رہے ہیں، بھارت شرارت کر سکتا ہے: شیخ رشید

ویب ڈیسک: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے سیاسی حالات بگڑتے جا رہے ہیں اور بھارت کی جانب سے کسی ممکنہ شرارت کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے لیاقت باغ میں نمازِ عیدالاضحیٰ کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وہ 14 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ جیلوں میں قید غریب قیدیوں کو فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔

شیخ رشید نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ نے اس بار ریڑھی بانوں کو کاروبار کرنے کا موقع نہیں دیا، جس سے غریب طبقہ متاثر ہوا ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ وہ تمام عالم اسلام کو عید کی دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں، اور امید ظاہر کی کہ موجودہ حالات میں قوم اتحاد اور صبر کا مظاہرہ کرے گی۔

واضح رہے کہ لیاقت باغ راولپنڈی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر کا سب سے بڑا نمازِ عید کا اجتماع منعقد ہوا، جس میں کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے بھی شرکت کی۔

Watch Live Public News