محسن نقوی کا وانا کا دورہ، جوانوں کےساتھ عید منائی، شہداء کو خراجِ تحسین

محسن نقوی کا وانا کا دورہ، جوانوں کےساتھ عید منائی، شہداء کو خراجِ تحسین
کیپشن: محسن نقوی کا وانا کا دورہ، جوانوں کےساتھ عید منائی، شہداء کو خراجِ تحسین

ویب ڈیسک: عید کے پرمسرت موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کے ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وزیر داخلہ نے محاذ پر موجود جوانوں کے ساتھ عید منائی، ان سے گرمجوشی سے گلے ملے اور ان کی جرات و قربانی کو سراہا۔

تفصیلا ت کے مطابق آئی جی ایف سی (ساؤتھ) نے وزیر داخلہ کا استقبال کیا جبکہ محسن نقوی نے یادگار شہداء پر پھول چڑھاتے ہوئے وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قبائلی عوام، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے تمام شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وزیر داخلہ نے جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور ملک میں امن، استحکام و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جوانوں کی قربانیاں اور ان کا جذبہ حب الوطنی پاکستان کی اصل طاقت ہیں۔ ان کی ثابت قدمی ہی وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے۔ محسن نقوی نے دہشت گردی کے خلاف قبائلی عوام کے تعاون اور لازوال قربانیوں کو بھی سراہا اور کہا کہ قبائلی عوام کا جذبہ قوم کا قیمتی اثاثہ ہے۔

Watch Live Public News