ایران میں رجیم چینج کی ناکامی کے بعد موساد میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

ایران میں رجیم چینج کی ناکامی کے بعد موساد میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں
کیپشن: ایران میں رجیم چینج کی ناکامی کے بعد موساد میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

ویب ڈیسک: ایران میں حکومت کی تبدیلی کے مبینہ منصوبے میں ناکامی کے بعد اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد میں اہم انتظامی تبدیلیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق موساد کے نئے سربراہ رومن گفمین نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی نائب سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ رومن گفمین نے منگل کے روز موساد کی قیادت سنبھالی، جبکہ اسی دوران ایجنسی کی انٹرنیشنل ریلیشنز برانچ کے سربراہ بھی پیر کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق موساد میں مزید اعلیٰ افسران کی رخصتی یا استعفوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے ادارے کے اندر وسیع پیمانے پر احتساب اور تنظیم نو کی قیاس آرائیاں جنم لے رہی ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برطرف کیے گئے نائب سربراہ کو گزشتہ سال سینکڑوں ایجنٹس اور ایک ارب شیکل سے زائد وسائل کی نگرانی اور آپریشنل ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔ تاہم ان کا نام ظاہر نہیں کیا گیا اور انہیں صرف حرف "اے" (A) سے منسوب کیا گیا ہے۔

مبصرین کے مطابق حالیہ تبدیلیاں موساد کی پالیسیوں اور خطے میں اس کے آپریشنل کردار کے حوالے سے اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہیں۔

Watch Live Public News