بجٹ سے قبل سولر پینلز مہنگے، قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ

بجٹ سے قبل سولر پینلز مہنگے، قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ
کیپشن: بجٹ سے قبل سولر پینلز مہنگے، قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ

ویب ڈیسک: ملک بھر میں وفاقی بجٹ سے قبل سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث صارفین اور ڈیلرز دونوں تشویش کا شکار ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 585 واٹ کا سولر پینل، جو چند روز قبل تقریباً 18 ہزار روپے میں دستیاب تھا، قیمتوں میں اضافے کے بعد 27 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 645 واٹ کے سولر پینل کی قیمت، جو پہلے تقریباً 22 ہزار روپے تھی، 9 ہزار روپے سے زائد اضافے کے بعد 31 ہزار 200 روپے تک جا پہنچی ہے۔

مارکیٹ میں 720 واٹ کے سولر پینل کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ یہ پینل پہلے 25 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا تھا، تاہم تقریباً 8 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت 33 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

سولر ڈیلرز کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے باعث صارفین کی خریداری پر اثر پڑ سکتا ہے، جبکہ مارکیٹ میں آئندہ دنوں مزید اتار چڑھاؤ کے امکانات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔




Watch Live Public News