(ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے رپورٹ پر وسیع تر مشاورت کی ہدایت کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پلاننگ کمیشن کو اعلیٰ سطح کمیٹی کی رپورٹ پبلک کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔وزیراعظم نے حتمی فیصلے سے قبل شہریوں اور متعلقہ حلقوں کی سفارشات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے رپورٹ کے تناظر میں شفافیت اور وسیع مشاورت کی ہدایت کر دی ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی تھی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ رپورٹ میں دارالحکومت کے لئے منتخب حکومت کے قیام کی سفارش کی گئی ہے۔منتخب حکومت کی سربراہی وزیر اعلیٰ یا شہر کا مئیر کرے گا۔ دارالحکومت کے لئے صوبائی طرز پر ایک اسمبلی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔