(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ پر پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لے گئی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی آج ملاقات متوقع ہے،ملاقات میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے وفود بھی شریک ہونگے ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات آج شام ایوان صدر میں ہوگی ،اس ملاقات میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہونگے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری بجٹ کے حوالے سے اپنے تحفظات حکومت کے سامنے رکھیں گے ۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں نئی قانون سازی بھی زیر بحث آئے گئی جبکہ حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ پر پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لے گئی ۔