کینیڈین بلاگر روزی گیبرئیل نے جیون ساتھ چن لیا

کینیڈین بلاگر روزی گیبرئیل نے جیون ساتھ چن لیا

ویب ڈیسک: گزشتہ برس اسلام قبول کرنے والی کینیڈین بلاگر روزی گیبرئیل نے پاکستانی سیاح عدیل عامر کے ساتھ شادی کر لی۔

روزی گیبرئیل نے شادی کا اعلان انسٹاگرام میں کی جانے والی پوسٹ میں کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں اپنے شوہر کا تعارف بھی کرایا۔ انہوں نے بتایا کہ اب وہ شادی شدہ ہیں، کبھی سوچا نہیں تھا کہ میں پاکستان آوں گی اور یہاں کے لوگوں اور ملک سے مجھے پیار ہو جائے گا، بلکے خاص طور پر شخص سے بھی۔

اُنہوں نے لکھا کہ  پاکستان آنے سے پہلے میں نے کسی کو ڈھونڈنے کی تلاش ختم کر دی تھی، میں نے خدا کے ساتھ طے کیا تھا کہ مجھے اپنی بقیہ عمر صرف اسی ایک شخص کے لیے جینی ہے اور خود سے بھی پیار کرنا ہے، تو میری زندگی میں کوئی ایسا شخص بھیجو جو صرف میرا ہو۔

روزی گیبرئیل نے انسٹا پر بتایا کہ 'میری تلاش اب ختم ہو گئی ہے مجھے ایسا جیون ساتھی میسر آ گیا ہے جس سے ہر بات اور احساس شیئر کیا جاسکتا ہے، وہ اب میرا بہترین دوست ہے، دوست، جو مجھے بہتر انسان بنانے میں مدد دے گا۔'

یاد رہے کہ پاکستان میں بطور سیاح لمبے عرصے تک مقیم رہنے کے بعد روزی گیبرئیل نے گزشتہ سال اسلام قبول کر لیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔