اڈیالہ جیل کے باہر سے 3 دہشتگرد گرفتار، جیل کا نقشہ، بھاری اسلحہ، بارود برآمد

اڈیالہ جیل کے باہر سے 3 دہشتگرد گرفتار، جیل کا نقشہ، بھاری اسلحہ، بارود برآمد
کیپشن: 3 terrorists arrested outside Adiala jail, prison map, heavy weapons, ammunition recovered

ویب ڈیسک: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی سے راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا۔ پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگرد گرفتار کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کی جانب سے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ معلومات پر مشترکہ کارروائی کی گئی اس دوران اڈیالہ جیل کے باہر سے 3 دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے تینوں دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، دہشتگردوں سے بھاری اسلحہ اور بارود کے علاوہ اڈیالہ جیل کا نقشہ اور آئی ای ڈی بھی برآمد کر لیے، تینوں کو مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔