ویب ڈیسک: تحریک انصاف لاہور کے صدر جمیل اصغر بھٹی نے مریم نواز سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کی بہن بیٹی کی طرح ہیں۔
پی ٹی آئی لاہور کے صدر جمیل اصغر بھٹی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے وقت میں نے مریم نواز سے متعلق انتہائی غلط بات کی، ان سے متعلق جذبات میں آکر غلط بات کرگیا۔
PTI Lahore President Jameel Bhatti apologises for using vulgar language for maryam nawaz sharif pic.twitter.com/X5tVGhNqIX
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) March 7, 2024
جمیل اصغر کا کہنا تھا کہ مریم نواز ہمارے ملک کی لیڈر ہیں، میں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں، میں سمجھتا ہوں مریم نواز سمیت کسی بھی خاتون سے متعلق ایسی بات نہیں کرنی چاہیے، خواتین کی عزت کو ہمیشہ ملحوظ رکھا جانا چاہیے۔
صدرپی ٹی آئی لاہور نے مزید کہا کہ میں خواتین کو ہمیشہ بہن اور بیٹی کے روپ میں دیکھتا ہوں، مریم نواز بلاشبہ میری بہن اور بیٹی کی طرح ہیں، پارٹی قائدین اورکارکنوں سےدرخواست ہے ہرکسی کی ماں،بہن اور بیٹی کی عزت مقدم سمجھیں۔