ویب ڈیسک:سعودی ادارہ فلکیات کے سربراہ شرف السفیانی نے کہا ہے کہ 10 مارچ کو مقامی وقت کے مطابق دو پہر 12 بجے رمضان کے چاند کی پیدائش ہوگی۔
شرف السفیانی کے مطابق سعودی عرب میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہوگا،مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق اتوار کو 6 بجکر 27 منٹ پر سورج غروب ہوگا جبکہ رمضان کا چاند 13 منٹ تک افق پر رہے گا۔
اس اعتبار سے اتوار کے روز رمضان کے ہلال کا مشاہدہ ممکن ہوگا۔ یوں پہلا روزہ 11 مارچ بروز سوموار کو ہوگا۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ یہ محض فلکی حساب ہے، تاہم رمضان کے ہلال کا ثبوت سپریم کورٹ میں گواہی اندراج کرانے سے ہی ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان میں پہلے روزے سے متعلق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 11 مارچ کو پشاور میں طلب کرلیا گیا ہے۔اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کریں گے، زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔
اس کے علاوہ ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 10 مارچ کو سندھ اور پنجاب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔