مسک کاخلائی جہازلانچ کے بعدپھٹ گیا،4 ایئرپورٹس بند،ہائی الرٹ

مسک کاخلائی جہازلانچ کے بعدپھٹ گیا،4 ایئرپورٹس بند،ہائی الرٹ
کیپشن: مسک کاخلائی جہازلانچ کے بعدپھٹ گیا،4 ایئرپورٹس بند،ہائی الرٹ

ویب ڈیسک: ایلون مسک کو ایک اور دھچکا۔۔۔ اسپیس ایکس اسٹار شپ کی آزمائشی پرواز  ناکام۔ خلا میں پھٹنے کے بعد ملبہ سمندر مبں بکھر گیا۔ فلوریڈا کے 4 ائیر پورٹس بند ۔۔۔ ہائی الرٹ ، متعدد پروازں کا رخ موڑ دیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کے  مریخ  پروگرام کو مسلسل دوسری ناکامی  کا سامنا کرنا پڑا جب سپیس ایکس کا  بڑا  اسٹار شپ خلائی جہاز ٹیکساس سے   ٹیک آف کے بعد  خلا میں پھٹ گیا خلائی جہاز کا ملبہ کیربئین سمندر کے ارد گرد کے علاقوں میں گرا ہے جس کے باعث امریکا کے متعدد ہوائی اڈوں کو بند کرنا پڑا۔


سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ جنوبی فلوریڈا اور بہاماس کے قریب آگ کا  سمندر پھیلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے جب اسٹارشپ خلا میں ٹوٹ کر بکھر گیا۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے میامی، فورٹ لاڈرڈیل، اورلینڈو اور پام بیچ ہوائی اڈوں کے لیے روانہ ہونے والی پروازوں کے لیے رات 8 بجے تک گراؤنڈ اسٹاپ جاری کر دیا۔ ای ٹی FAA نے کہا کہ SpaceX واقعے کی وجہ سے ان ہوائی اڈوں پر  پروازوں کا تاخیر کا سامنا تھا۔

یاد رہے کہ اسپیس ایکس نے 7 مارچ کو ٹیکساس کے بوکا چیکا میں اپنے لانچ پیڈ سے اسٹارشپ کو لانچ کیا۔ ابتدائی طور پر سب کچھ معمول کے مطابق رہا اور سپر ہیوی بوسٹر نے کامیابی سے اپنا کام انجام دیا۔ لانچ کے بعد بوسٹر نے اسٹارشپ سے خود کو الگ کر لیا اور کمپنی کے مطابق، وہ متوقع طریقے سے سمندر میں جا گرا۔ کمپنی نے اس حصے کو کامیاب قرار دیا کیونکہ یہ دوبارہ قابلِ استعمال راکٹ ٹیکنالوجی کی ترقی میں ایک اہم پیش رفت تھی۔

لانچ کے چند منٹ بعد ہی اسپیس ایکس نے اسٹارشپ سے رابطہ کھو دیا، اور راکٹ زمین کے ماحول میں دوبارہ داخل ہونے سے پہلے ہی تباہ ہو گیا۔ اس کی ناکامی کا مطلب ہے کہ مشن مکمل نہ ہو سکا، تاہم، اسپیس ایکس کا کہنا ہے کہ اس آزمائشی پرواز کے دوران اہم ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے، جو مستقبل کی پروازوں کو مزید بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے بھی اس تجربے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ مشن ایک بڑا قدم تھا اور اس سے کمپنی کو اپنے نظام کو مزید مستحکم کرنے کا موقع ملا ہے۔

یہ آزمائشی پرواز انتہائی اہمیت کی حامل تھی کیونکہ اسپیس ایکس اسٹارشپ کو مستقبل میں مریخ اور چاند پر مشنز کے لیے تیار کر رہا ہے۔

Watch Live Public News