راولپنڈی : پولیس پارٹی پر فائرنگ، پولیس ہیڈ کانسٹیبل شدید زخمی، ملزم ہلاک

راولپنڈی : پولیس پارٹی پر فائرنگ، پولیس ہیڈ کانسٹیبل شدید زخمی، ملزم ہلاک

(ویب ڈیسک )  راولپنڈی پولیس کاکہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا ہے۔

پولیس پارٹی علاقہ میں آپریشن کے سلسلہ میں موجود تھی اس دوران ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی،   پولیس ہیڈ کانسٹیبل ارتفاء علی فائر لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ  فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا،  ہلاک ملزم کی شناخت دلبر کے نام سے ہوئی جو ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور اقدام قتل کے مقدمہ کا اشتہاری تھا۔ 

واقعہ کی اطلاع پر سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے، ہلاک ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے سرچنگ جاری، ہے۔

راولپنڈی پولیس کہنا ہے کہ  راولپنڈی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

Watch Live Public News