(ویب ڈیسک ) چیمپئنز ٹرافی فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی انجرڈ ہوگئے اور فائنل میں فی الحال ان کی شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔
دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے میٹ ہنری کی انجری کے بارے میں بتایا کہ کیوی پیسر کی فائنل میں شرکت کے امکانات تاحال غیر یقینی ہیں۔
خیال رہے کہ میٹ ہنری چیمپئنز ٹرافی کے سب سے کامیاب بالر ہیں، جنہوں نے 16.70 کی اوسط سے 10 وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہے کہ نے 2 مارچ کو دبئی میں بھارت کے خلاف گروپ میچ میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
خیال رہے کہ میٹ ہنری لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے تاہم انجری کے باوجود جنوبی افیرقہ کی اننگز کے آخری 2 اوورز بھی کرائے تھے۔
نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ یہ مثبت بات ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل میں دوبارہ بالنگ کے لیے آئے، ان کے اسکین کروائے گئے ہیں اور ہم انہیں کھیلنے کا ہر موقع دینا چاہتے ہیں لیکن وہ کافی تکلیف میں ہیں، امید ہے کہ وہ فائنل تک ٹھیک ہو جائیں گے۔