ویڈیو: پولیس سے بچنے کیلئے چور تاروں  پر لٹک گیا

ویڈیو: پولیس سے بچنے کیلئے چور تاروں  پر لٹک گیا

(ویب ڈیسک ) کراچی میں پولیس سے بچنے کیلئے چور تاروں پر لٹک گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کراچی کے علاقے سخی حسن روڈ پر ڈکیت نے بائیک رائیڈر سے موبائل فون چھینا اور پل پر چڑھ گیا۔ پولیس نے گرفتاری کی کوشش کی تو ملزم نے پل سے چھلانگ لگادی اور تاروں پر لٹک گیا۔

پولیس نے صورتحال دیکھ کر بڑی سی چادر منگوالی ۔ پولیس نے نیچے چادر تانی تو ملزم نے بھی فلمی انداز اپنالیا۔   تاروں پر چھلانگ لگا کر کرتب دکھائے۔

کافی دیر کی جدو جہد کے بعد پولیس نے ڈکیت کو پکڑ لیا۔

پل سے چھلانگ لگانے کے بعد بھی ملزم نے رائیڈر کا موبائل فون واپس نا کیا۔ پولیس موبائل میں ملزم لے جانے لگے تو رائیڈر بھی موبائل سے لٹک گیا ۔

Watch Live Public News