ایران سے متعلق متضاد بیانات: امریکی سینیٹر ٹرمپ انتظامیہ پر برس پڑے

ایران سے متعلق متضاد بیانات: امریکی سینیٹر ٹرمپ انتظامیہ پر برس پڑے
کیپشن: ایران سے متعلق متضاد بیانات: امریکی سینیٹر ٹرمپ انتظامیہ پر برس پڑے

ویب ڈیسک: امریکا کے ڈیموکریٹ سینیٹر ایڈم شیف نے ایران سے متعلق جنگ کے معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ کے بار بار بدلتے ہوئے مؤقف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایڈم شیف کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پہلے یہ دعویٰ کرتی رہی کہ ایران کا جوہری پروگرام ختم کر دیا گیا ہے، تاہم جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی اس مؤقف میں تبدیلی دیکھنے میں آئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی حلقوں کی جانب سے متضاد بیانات سامنے آ رہے ہیں۔ ایک اہلکار کہتا ہے کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی ہدف ہے جبکہ دوسرا اس بات سے انکار کرتا ہے۔

ایڈم شیف کے مطابق اس طرح کے بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ ایران کے معاملے پر امریکی حکومت کی پالیسی میں ابہام پایا جاتا ہے۔

Watch Live Public News