مٹی کے تیل کی قیمت میں 130روپے8پیسے اضافہ

مٹی کے تیل کی قیمت میں 130روپے8پیسے اضافہ
کیپشن: مٹی کے تیل کی قیمت میں 130روپے8پیسے اضافہ

ویب ڈیسک: حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 130 روپے 8 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 318 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ اس اضافے سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 188 روپے 73 پیسے فی لیٹر تھی۔

یاد رہے کہ اس سے ایک روز قبل وزیر مملکت برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافے کا اعلان کیا تھا۔

نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر خزانہ کے ہمراہ میڈیا بریفنگ کے دوران علی پرویز ملک نے بتایا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 55، 55 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

اس اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 321 روپے 17 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے اور ان نئی قیمتوں کا اطلاق بھی ہو چکا ہے۔

Watch Live Public News