ویب ڈیسک: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔
صرافہ بازارایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فی تولہ سونا 6100 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 39 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونا 5230 روپے اضافے سے 4 لاکھ 62 ہزار 844 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 61 ڈالر اضافے سے 5171 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
فی تولہ چاندی 17 روپے اضافے سے 8931 روپے ہوگئی۔جبکہ 10 گرام چاندی 14 روپے اضافے سے 7656 روپے ہوگئی۔