ویب ڈیسک: ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے بعد بھارت میں موجود غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، جہاں مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث ان کی واپسی میں تاخیر ہو گئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کو وطن واپس بھیجنے کے لیے خصوصی چارٹر طیاروں کا انتظام کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم، جو سیمی فائنل میں بھارت سے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئی تھی، آج شام ممبئی سے لندن کے لیے روانہ ہوگی۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں کل کولکتہ سے مختلف چارٹر پروازوں کے ذریعے اپنے اپنے ممالک روانہ ہوں گی۔
England are set to depart from Mumbai on Saturday evening, while West Indies and South Africa will take a different charter flight from Kolkata https://t.co/iHTdHoaI0P pic.twitter.com/Iu1pjf7GD8
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) March 7, 2026
بتایا جا رہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے چند کھلاڑی، جن میں کیشو مہاراج، جیسن اسمتھ اور جارج لنڈے شامل ہیں، نیوزی لینڈ کا رخ کریں گے جہاں 15 مارچ سے محدود اوورز کی سیریز شیڈول ہے۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے آخری میچ کے بعد تقریباً چھ روز سے کولکتہ میں موجود تھی، جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں شکست کے بعد وہیں رکی ہوئی تھی۔