پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات
کیپشن: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور کے علاقے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازبھی شریک تھیں۔

ملاقات کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، طلب و رسد اور موجودہ معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 55 روپے اضافہ کیا تھا، جس کے بعد عوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا اور قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News