نواز شریف کے نام پر نامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹر کرالیں، تحقیقات شروع

نواز شریف کے نام پر نامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹر کرالیں، تحقیقات شروع
لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام پر نامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹر کرالیں ہیں ، سٹی آف لندن پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو کسی خطرناک معاملے میں پھنسانے کی سازش بے نقاب ہوگئی۔ نواز شریف کے نام پر نامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹر کرالیں،اس حوالے سے سٹی آف لندن پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ نواز شریف لندن آفس کے مطابق گاڑیاں نواز شریف کے نام پر رجسٹر کرانے کا مقصد جرائم کرکے ان کا تعلق نواز شریف سے جوڑنا ہوسکتا ہے، نواز شریف کے نام پر رجسٹر گاڑیوں کو دہشت گردی، دھوکہ دہی اور مجرمانہ کارروائیوں کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ نواز شریف لندن آفس کے خرم بٹ نے پولیس کو خدشات سے آگاہ کردیا ہے۔ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب نواز شریف کے نام رجسٹر گاڑی کی تفصیل ڈی وی ایل اے نے ایون فیلڈ ارسال کی۔ مارچ 2023 میں نواز شریف آفس نے ڈی وی ایل اے کو فراڈ سے متعلق آگاہ کردیا، اپریل 2023 میں ایک اور گاڈی نواز شریف کے نام پر رجسٹر کی گئی، نواز شریف کے نام پر تیسری گاڈی کا اس وقت پتہ چلا جب ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کا جرمانہ وصول ہوا۔ خرم بٹ کا کہنا ہے کہ چند شرپسند عناصر نواز شریف کا نام اپنے مجرمانہ مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، دوسروں کے نام پر گاڈی رجسٹر کرانے والے جلد پکڑے جائیں گے، پولیس کو بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے سپوٹرز اس فراڈ میں ملوث ہوسکتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔