بھارتی عوام بےروزگاری کے باعث شدید مالی عدم استحکام کا شکار، الجزیرہ کی رپورٹ 

بھارتی عوام بےروزگاری کے باعث شدید مالی عدم استحکام کا شکار، الجزیرہ کی رپورٹ 
کیپشن: Indian people suffer from severe financial instability due to unemployment, Al Jazeera reports

ویب ڈیسک: مودی سرکار جہاں ایک طرف دنیا کی سب سے بڑی اکانومی ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے وہیں بھارت بےروزگاری کے باعث شدید عدم استحکام کا شکار ہے۔

مودی سرکار کے زیر اقتدار بھارت میں بےروزگاری اور غربت انتہائی سنگین حد تک پہنچ گئی۔ مودی سرکار کے بھارت سے بے روزگاری ختم کرنے کے تمام تر وعدے اور دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔

انڈیا ایمپلائمنٹ رپورٹ کے مطابق بھارت کی بے روزگار عوام کا 83 فیصد حصہ نوجوانوں کا ہے۔ بےروزگاری اور مودی سرکار کی بے حسی سے تنگ آکر بھارتی نوجوان غیر رسمی نوکریاں کرنے پر مجبور ہیں۔ 

بھارت کے نصف سے زیادہ نوجوان آن لائن نوکریاں کرکے اپنا پیٹ پال رہے ہیں۔ تحقیق کے مطابق بھارت میں بے روزگاری کے باعث تقریباً  70 فیصد تعمیراتی مزدور کم سے کم اجرت پر کام کرنے پر مجبور ہیں۔ 

بھارتی تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارت میں ملازمتوں کا معیار بہت گر چکا ہے۔ نئی دہلی میں قائم انسٹی ٹیوٹ فار ہیومن ڈیولپمنٹ کے سینٹر فار ایمپلائمنٹ اسٹڈیز کے ڈائریکٹر نے کہا کہ "بھارتی معیشت میں غیر رسمی نوکریوں میں بہت اضافہ ہوا ہے"۔

ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں 90 فیصد عوام غیر رسمی نوکریاں کرنے پر مجبور ہے اور اور رسمی ملازمت کا گراف بہت نیچے آگیا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق 2022 میں باقاعدہ ملازمت 24.2 فیصد سے گر کر 22.7 رہ گئی ہے۔

الجزیرہ کو بھارتی شہری روہیت کمار ساھو نے انٹرویو میں کچھ حیرت انگیز انکشافات کیے۔

ساھو  نے الجزیرہ کو بتایا کہ، "مجھے مجبوراً ڈیلیوری بوائے کی نوکری کرنا پڑ رہی ہے تا کہ اپنے کالج کی فیس بھر سکوں"۔

"ملک میں بے روزگاری اور مالی استحصال کی وجہ سے میں غیر رسمی نوکریاں کرنے پر مجبور ہوں لیکن اسکے باوجود میری تعلیم کے اخراجات پورے کرنے میں قاصر ہوں"۔

ساھو کے مطابق گورنمنٹ کی 12 ہزار سیٹوں پر 4 لاکھ بھارتی درخواستیں جمع کرواتے ہیں۔ اب ایسے حالات میں ہمیں کون نوکری دے گا۔ بے روزگاری  کے خوف سے بھارتی عوام ہر قسم کا قانونی اور غیر قانونی راستہ اپنانے پر مجبور ہیں۔

بھارت میں بے روزگاری سے تنگ عوام غیر قانونی طور پر امریکا اور برطانیہ منتقل ہو رہی ہے۔ بھارت میں بڑھتی بےروزگاری سے انسانی سمگلنگ عروج پر پہنچ چکی ہے۔

Watch Live Public News