پنجاب میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا

 پنجاب میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا

ویب ڈیسک: پاکستان پر بھارت کا بزدلانہ حملہ ، محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں اور طبی عملے کو ڈیوٹی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت ، پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ شہری دفاع کیلئے 24/7 الرٹ رہیں، ہنگامی صورتحال میں سول ڈیفنس کے تمام وسائل کو متحرک کر دیا گیا،صوبہ بھر میں ہنگامی صورتحال کے اعلان کیلئے سائرن اور وارننگ سسٹم ایکٹیویٹ  کردیے گئے۔

شہری دفاع کیلئے شیلٹرز کے تعین اور انہیں فنکشنل کرنے کی ہدایت ، پنجاب پولیس، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت، سول ڈیفنس کے تمام عملے کو شہری دفاع کیلئے فیلڈ آپریشنز کا حکم دے دیا۔

مشرقی سرحد پر سنگین سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر فورس کو متحرک کیا گیا، پنجاب بھر کے کنٹرول رومز کو محکمہ داخلہ پنجاب کے مرکزی کنٹرول روم سے منسلک کر دیا گیا۔
 ہنگامی صورتحال میں ہسپتالوں اور مواصلاتی لائنوں کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے، شہری دفاع کے حوالے سے تمام تربیت یافتہ افراد کو فیلڈ میں متحرک کیا جائے ۔ 

محکمہ داخلہ نے ضروری شہری خدمات اور حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ایڈوائزری جاری کی، ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ پوری قوم پاکستان کے دفاع کیلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔

Watch Live Public News