بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ، ادھار ابھی چکا دیں گے: خواجہ آصف

بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ، ادھار ابھی چکا دیں گے: خواجہ آصف

ویب ڈیسک: پاک فوج ایل او سی پر دشمن کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے ، وزیردفاع خوایہ آصف نے خبر ایجنسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے ہیں،   دشمن پسپائی پر مجبور ، بھارتی فوجی متعدد پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

تفصیلات کےمطابق وزیردفاع خوایہ آصف نے خبر ایجنسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے ہیں، پاکستان نے بھارت کے کئی فوجیوں کو جنگی قیدی بنا لیا ۔

بھارت کو واضح پیغام دیتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ادھار ابھی چکا دیں گے۔

پاکستان نے 12 انفینٹری 9 ڈویژن، 15 کور کے زیر کمان ہے، بھارت جارحیت کا پورا حساب لیا جائے گا، پاکستان نے بھارتی فوج کا  انفینٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کردیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے دشمن کی ڈنا پوسٹ تباہ کر دی، پاکستان نے دشمن کے تین جہاز مار گرائے، تینوں جہاز پاکستان کی سر زمین پر حملہ کرتے ہوئے مارے گئے, پاکستان صرف اپنے دفاع میں دشمن کی جارحیت کا جواب دے رہا ہے۔

یہاں یہ یاد رہے کے یہ بھارت ہے جس نے رات کی تاریکی میں پاکستان کے معصوم شہریوں پر بزدلانہ حملہ کیا،پاکستان صرف اپنی خود مختاری اور سالمیت کا دفاع کر رہا ہے۔

Watch Live Public News