ویب ڈیسک: سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کی گفدار پوسٹ کے بعد بھارتی کی چھتری پوسٹ بھی اُڑا دی۔
لائن آف کنٹرول پر پاک فوج بھارتی فوج کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے انہیں پسپا کرنے پر مجبور کر رہی ہیں، پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے دشمن کے دانت کھٹے کردیے ہیں، لائن آف کنٹرول پر بھارتی چیک پوسٹوں کو نشان بنایا جارہا ہے، ایل او سی پر بھارت کی گفدار پوسٹ کے بعد بھارتی کی چھتری پوسٹ بھی اُڑا دی ہے۔

صبح 5 بجے سیکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی کہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی گفدار پوسٹ کو بھی تباہ کردیا ہے، پاک فوج لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے انہیں پسپا کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت تمام حدیں پار کر گیا ہے، بھارتی حملہ بلاجواز اور اندھی جارحیت ہے۔
ہم واضح طور پر جوابی کارروائی کریں گے، بھارت کو زمین اور فضا سے بھرپور جواب دیاجائےگا۔