(ویب ڈیسک ) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ کل سے تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ تاحال چھٹیوں کے حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ کل سے تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ذکر گردش چھٹیوں بارے نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں تمام سکول، کالجز اور تعلیمی ادارے کل معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔