ایئرچیف مارشل  ظہیراحمدبابرسدھوکاپاک فضائیہ کومعرکہ حق میں شاندارکامیابی پرخراج تحسین

ایئرچیف مارشل  ظہیراحمدبابرسدھوکاپاک فضائیہ کومعرکہ حق میں شاندارکامیابی پرخراج تحسین

(ویب ڈیسک ) ایئرچیف مارشل  ظہیراحمدبابرسدھو کا کہنا ہے کہ   پاک فضائیہ نے دنیا کے سرفہرست لڑاکا طیاروں کوخاک میں ملادیا۔

پاک فضائیہ کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئےایئرہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں اہم تقریب ہوئی جس میں ایئرچیف مارشل  ظہیراحمدبابرسدھو نے پاک فضائیہ کومعرکہ حق میں شاندارکامیابی پرخراج تحسین پیش کیا۔

ایئر چیف مارشل  ظہیراحمدبابرسدھو نے کہا کہ پاک فضائیہ کےجوانوں کومعرکہ حق میں کامیابی پرمبارکبادپیش کرتاہوں،پہلگام فالس فلیگ کےبعدبھارت نے پاکستان پربےبنیادالزام لگایا،پاکستان نے بھارت کوغیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی۔

ایئرچیف نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کابھرپوراورمنہ توڑجواب دیا، پاک فضائیہ نے بھارت کے ایئرڈیفنس سسٹم کوشدید نقصان پہنچایا، پاک فضائیہ نے دشمن کودندان شکن شکست دینےمیں اہم کرداراداکیا،قومی دفاع میں پاک فضائیہ کاکردارتاریخی ہے،سری نگرسےبھٹنڈاتک پاک فضائیہ نے دشمن کوسبق سکھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سائبرشاہینوں نے دشمن کی سابئرسکیورٹی کوتباہ کردیا،بھارتی فضائیہ کوعبرتناک اورتذلیل سےبھرپورشکست دی، پاک فضائیہ اپنی فضائی سرحدوں کی محافظ ہے، پاک فضائیہ نے دنیا کے سرفہرست لڑاکا طیاروں کوخاک میں ملادیا،دشمن کی تمام تنصیبات پاک فضائیہ کےنشانےپرتھیں،ایس400ایئرڈیفنس سسٹم کولمحوں میں تباہ کردیا۔

ایئرچیف مارشل  ظہیراحمدبابرسدھو کا کہنا تھا کہ بنیان مرصوص میں پاکستان نےبہترین ڈرون صلاحیت کامظاہرہ کیا،پاکستان نے فضائی،الیکٹرانک اورسائبروارفیئرمیں دشمن کودھول چٹائی۔

Watch Live Public News