(ویب ڈیسک)ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف پروجیکٹس ایئر وائس مارشل طارق محمود غازی کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت کے 8 جنگی جہاز گرائے۔ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف پروجیکٹس ایئر وائس مارشل ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف پروجیکٹس ایئر وائس مارشل طارق محمود غازی نےمیڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاک فضائیہ دشمن کی ہر سرگرمی نوٹ کر رہی تھی۔ہم نے ٹرائی سروس پلانز کی گائیڈنس طے کی، بھارت آج تک سمجھنے کی کوشش کر رہا ہے کہ آخر ہوا کیا تھا۔دشمن ہمارے بارڈر تک آنے کی جرات نہیں کر سکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں دشمن کے 8 جنگی جہاز مار گرائے۔ بھارت کے گرائے گئے جہازوں میں 4 رافیل شامل ہیں ۔اس کے علاوہ ایس یو 30، مگ 29 ، ایک میراج 2000 شامل ہے۔ایئر چیف مارشل سدھو نے اس آپریشن کی قیادت کی۔یہ ہماری آخری جنگ نہیں ،160 پروجیکٹس تکمیل کے بہت قریب ہیں ۔