(ویب ڈیسک) بجلی صارفین کے لیے سبسڈی کے نئے طریقہ کار پر پاور ڈویژن کا بیان آگیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین کی سہولت اور حکومتی سبسڈی کے شفاف طریقہ کار کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے، بجلی صارفین کو سبسڈی کے بارے میں واضح طور پر بتایا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق بجلی بل پر کیو ار کوڈ دیا جائے گا صارفین سکین کر کے رجسٹریشن کر سکیں گے، رجسٹریشن کا مقصد مستحق صارفین کو ریلیف فرام کرنا ہے ،نئے طریقہ کار کا مقصد سبسڈی کا خاتمہ نہیں ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ غریب اور مستحق صارفین کو سبسڈی دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے ،عوام دیے گئے کیو ار کوڈز پر جلد سے جلد رجسٹریشن کریں،صارفین کسی بھی پریشانی کی صورت میں ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔