این اے 75: ڈسکہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کیسے کی گئی؟

این اے 75: ڈسکہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کیسے کی گئی؟

پٔبلک نیوز: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق این اے 75 ڈسکہ میں دھاندلی میں صنف نازک مردوں کے شانہ بشانہ رہیں، انکوائری رپورٹ میں محکمہ تعلیم پنجاب کی افسران کے کردار کا پردہ چاک کر دیا . رپورٹ کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرنے اپنے گھر میں پریزائڈنگ افسران کا اجلاس بلایا، اجلاس میں پریذائڈنگ افسران کو حکومتی امیدوار کو سپورٹ کرنے کا کہا گیا، 600 جعلی بیلٹ پیپرز پر دستخط کرکے خاتون پریذائیڈنگ افسر کو دیے ، جعلی ووٹ ان کو اس مقام پر دیے گئے جہاں لاپتہ پریذائڈنگ افسران کو رکھا گیا تھا.

رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم کی دو خواتین ,خاتون پریزائیڈنگ افسر کی نگرانی کرتی رہیں، نگرانی پر مامور خاتون محکمہ تعلیم کی سابق افسر تھیں، ڈپٹی ڈسڑکٹ ایجوکشن آفسیر نے خاتون پریزائڈنگ افسر پر دھند کی وجہ سے تاخیر ہونے کا موقف اپنانے کیلئے دبائو ڈالا، پرنسپل گورنمنٹ کرسچن گرلز ہائی سکول حاجی پورہ بھی پیچھے نہ رہیں، الیکشن ڈیوٹی نہ ہونے کے باوجود پسرور میں موجود پائی گئیں. جو اپنی پسرور میں موجودگی اور مشکوک سرگرمیوں کی وضاحت پیش کرنے میں ناکام رہی ، جو انتخابی نتائج تبدیل کرنے والے مقام پر بھی پائی گئیں، انکوائری کمیشن نے انضباطی کارروائی کرنے کی سفارش کر دی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔