ٹی20 کی تاریخ میں 6 چھکے مارنیو الے پہلے پاکستانی کھلاڑی

ٹی20 کی تاریخ میں 6 چھکے مارنیو الے پہلے پاکستانی کھلاڑی
پبلک نیوز : شعیب ملک ٹی 20 کی تاریخ میں 6 چھکے مارنے و الے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ بیٹسمین شعیب ملک نے تیز ترین نصف سنچری بنائی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ تفصیلات کے مطابق بیٹسمین شعیب ملک نے ٹورنا منٹ میں لوکیش راہول کی تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا۔ لوکیش راہول نے 18 گیندوں پر 50 اور شعیب ملک نے 18 گیندوں پر 54 رنز بنائے۔ کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کو ایک دوسرے پر اعتماد ہے۔ تمام کھلاری متحد ہوکر کھیل رہے ہیں۔ ہمارا پلان تھا کہ ہم نے بیٹنگ کرنی ہے۔ شعیب ملک نے آج بہت اچھی اننگز کھیلی۔ شعیب ملک اور محمد حفیظ نے بہت اچھی بیٹنگ کی۔ سیمی فائنل میں بھی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔ کوشش ہے جیت کا تسلسل جاری رہے۔ پاکستان یو اے ای میں ہونے والےآخری 16ٹی 20 میچز میں ناقابل شکست رہا۔ 10نومبر کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا سیمی فائنل ہوگا اور 11نومبر کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔