(ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی زندگی کیلئے بڑھتے خطرات ، بھارتی فوج سب مشین گن” اسمی” استعمال کرنے لگی۔سول سوسائٹی نے پابندی کا مطالبہ کردیا۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہریوں کی زندگیوں میں بڑھتی ہوئی فوجی مداخلت اور کشمیریوں کی زندگی کے لئے بڑھتے ہوئے خطرات کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کو نئے سب مشین گن ” اسمی” فراہم کردی گئی، اسمی ایک پستول کے ساتھ ساتھ سب مشین گن کے طور پر بھی کام کرتا ہے، اسمی کو ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO)کے تعاون سے ڈیزائن کیا گیا۔
کے ایم ایس کے مطابق اسے گھروں پر چھاپوں اوردیگر کارروائیوں کے دوران استعمال کیاجاسکتاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ سول سوسائٹی کے ارکان نے اس گن پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیرکی اسمبلی نے دفعہ 370کی بحالی کے لئے قرارداد منظورکرلی ہے۔ قرارداد کا مقصد ان خصوصی آئینی شقوں کو بحال کرانا ہے جن کے تحت جموں و کشمیر کو خود مختاری حاصل تھی۔
واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے دفعہ 370کو 5اگست 2019کو یکطرفہ طور پر منسوخ کیا تھا۔
کے ایم ایس کے مطابق بی جے پی کے ارکان نے قرارداد کی مخالفت کی، ارکان اسمبلی کی اکثریت نے قرارداد کی حمایت کی، نائب وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما سریندر سنگھ چودھری نے قرارداد پیش کی۔