ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا۔
اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم پیش کیے جانے کی منظوری دی جانی تھی، جبکہ متعدد دیگر اہم حکومتی امور پر بھی غور متوقع تھا۔
وزیراعظم آج غیر ملکی سرکاری دورے پر بیرون ملک روانہ ہو رہے ہیں، ان کی وطن واپسی پر کابینہ اجلاس پھر طلب کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔