27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر پیپلز پارٹی اور حکومت میں ڈیڈ لاک برقرار

27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر پیپلز پارٹی اور حکومت میں ڈیڈ لاک برقرار
کیپشن: 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر پیپلز پارٹی اور حکومت میں ڈیڈ لاک برقرار

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی اور وفاقی حکومت کے درمیان 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر اختلافات برقرار ہیں، جبکہ دیگر اتحادی جماعتوں نے اس حوالے سے گرین سگنل دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کے لیے طلب کیا گیا تھا، تاہم اجلاس میں مسودے پر تفصیلی بریفنگ کے باوجود اتحادیوں کے درمیان مکمل اتفاق رائے نہ ہو سکا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ق) سمیت دیگر اتحادی جماعتوں نے ترمیمی مسودے کی حمایت کر دی ہے، لیکن پیپلز پارٹی نے بعض نکات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور انہیں حکومت کے علم میں بھی لایا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنی پارٹی کے اندرونی مشاورت کے بعد مسودے میں مجوزہ ترامیم تجویز کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جب حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان 27ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے پیدا ہو جائے گا، تب وفاقی کابینہ کا حتمی اجلاس بلا کر منظوری دی جائے گی۔

Watch Live Public News