ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے مقبول جوڑے کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس خوشخبری کا اعلان خود وکی کوشل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا۔
اداکار نے پوسٹ میں لکھا، “ہم خوشی سے اعلان کرتے ہیں کہ آج ہمارے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ہم اپنی زندگی کے اس نئے باب پر بے حد شکر گزار اور خوش ہیں۔”
اس اعلان کے بعد بالی ووڈ ستاروں، دوستوں اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ معروف اداکاروں اور ہدایتکاروں نے اس جوڑے کو والدین بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے 9 دسمبر 2021 کو راجستھان میں شادی کی تھی۔ پچھلے چند برسوں میں اداکارہ کے حاملہ ہونے کی خبریں کئی بار زیرِ گردش رہیں، تاہم جوڑے نے کبھی تصدیق نہیں کی۔
بعد ازاں 15 ستمبر 2025 کو دونوں نے سوشل میڈیا پر یہ خوشخبری شیئر کی تھی کہ وہ اپنی زندگی کے “سب سے خوبصورت مرحلے” میں داخل ہونے جا رہے ہیں۔
اب کترینہ کیف اور وکی کوشل نے باضابطہ طور پر اپنے بیٹے کی آمد کا اعلان کر کے مداحوں کو خوشی سے جھومنے پر مجبور کر دیا ہے۔