ویب ڈیسک: پنجاب کے دو اضلاع، لیہ اور مظفرگڑھ میں 8 نومبر 2025 (ہفتہ) کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ تھل میلے اور تھل جیپ ریلی کی تقریبات کے موقع کی مناسبت سے کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار نے ایک نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں ہفتے کے روز مقامی عام تعطیل ہوگی تاکہ شہری سالانہ ثقافتی تقریبات میں بھرپور انداز میں شرکت کرسکیں۔

انتظامیہ نے شہریوں کے لیے مفت سفری سہولتیں بھی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ وہ بآسانی میلے کے مقام تک پہنچ سکیں۔
تھل میلہ اس سال اپنی دسویں سالگرہ منا رہا ہے، جس کے ساتھ تھل جیپ ریلی کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ یہ ریلی اور میلہ سیاحت کے فروغ کے لیے ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (TDCP) کے تعاون سے لیہ اور مظفرگڑھ کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ طور پر منظم کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب، مظفرگڑھ کی ضلعی انتظامیہ نے بھی اسی تاریخ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے تاکہ شہریوں کو ریلی اور میلے میں شرکت میں آسانی ہو۔ 4روزہ یہ ریلی جمعرات سے شروع ہو چکی ہے، جس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
یہ تقریبات نہ صرف مقامی ثقافت اور روایات کو اجاگر کرتی ہیں بلکہ پنجاب میں سیاحت اور عوامی شمولیت کو بھی فروغ دیتی ہیں۔
واضح رہے کہ 8 نومبر 2025 کو (ہفتہ) ہے اُس کے بعد اتوار آتا ہےاس لئےتعلیمی ادارے، سرکاری دفاتر اور دیگر اہم ادارے دو روز بند رہیں گے۔