پی سی بی کا ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز چیمپئن شپ کیلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

پی سی بی کا ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز چیمپئن شپ کیلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

(ویب ڈیسک ) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز چیمپئن شپ  کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق   پی سی بی نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز چیمپئن شپ   کیلئے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ یونٹ  14 سے 23 نومبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلاجائے گا۔

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز چیمپئن شپ  ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، مجموعی طورپر 15 میچز ہوں گے۔

گروپ اے میں بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان اور ہانک کانگ شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں پاکستان ، عمان ، متحدہ عرب امارات اور بھارت  شامل ہیں ۔

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 میں پاکستان شاہینز کی قیادت محمد عرفان خان کریں گے۔

قومی اسکواڈ میں  محمد عرفان خان (کپتان)، احمد دانیال، عرفات منہاس، معاز صداقت، محمد فائق، محمد غازی غوری، محمد نعیم، محمد سلمان، محمد شہزاد، مبصر خان، سعد مسعود، شاہد عزیز، صفیان مقیم، عبید شاہ اور یاسر خان شامل ہیں۔

یونٹ میں پاکستان کا پہلا میچ 14 نومبر کوعمان کیخلاف کھیلے گا جبکہ دوسرا میچ 16 نومبر کو بھارت  اور تیسرا 18 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف  کھیلے گا۔

ایونٹ کے سیمی فائنلز 21 نومبر کو جبکہ فائنل 23 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News