آذربائیجان کے صدر سے وزیر اعظم کی ملاقات، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود

آذربائیجان کے صدر سے وزیر اعظم کی ملاقات، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود

(ویب ڈیسک ) وزیراعظم محمد شہبازشریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوو کے درمیان آج اس آزر بائیجان کے صدارتی محل میں ملاقات ہوئی۔ چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق   وزیراعظم نے آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں شرکت کی دعوت دینے پر آذربائیجان کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو یوم فتح پر مبارکباد دی جو آرمینیا کے خلاف کاراباخ کی آزادی کی 44 روزہ جنگ میں تاریخی فتح کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ 

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آذربائیجان کی فتح نے خود ارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والے مظلوم لوگوں خصوصاً بھارتی کے زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطینی عوام  کے لیے ایک امید کی کرن ہے۔

 دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور سیاسی، تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، روابط اور دفاع کے شعبوں میں اپنے کثیر الجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوو کو اپنی سہولت کے مطابق دورہء پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے خوش اسلوبی سے قبول کر لیا۔

 وزیراعظم نے اس سال کے شروع میں آرمینیا کے ساتھ تاریخی امن معاہدے پر دستخط کرنے پر صدر علییف کو سراہا۔ 

صدر الہام علیوف نے قرہ باغ کے علاقے پر غیر قانونی قبضے کے خلاف منصفانہ جدوجہد میں آذربائیجان کی مسلسل حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جنوبی ایشیاء میں علاقائی استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔ 

Watch Live Public News