ویمنز ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 13 رنز سے شکست دے دی

ویمنز ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 13 رنز سے شکست دے دی
ویمنز ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے بھارت کو 13 رنز سے شکست دے دی۔ سلہٹ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستانی کھلاڑی ندا ڈار کے ناقابل شکست 56 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان نے 137 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے 32 رنز بنائے۔ عائشہ نسیم 9، سدرہ امین 11، منیبہ علی 17، عالیہ ریاض 7 اور عمیمہ سہیل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئیں جبکہ طوبیٰ حسن ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ بھارت کی جانب سے پوجا وستراکر نے 2، دیپتی شرما نے 3 اور رینوکا سنگھ نے 1وکٹ حاصل کی۔ ہداف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم آخری اوور میں 124 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ دایالان ہیمالتھا 20 اور ریچا گھوش 26 رنز بنائے۔ دیپتی شرما 16، سبھینینی میگھنا 15، سمرتی مندھانا 17،ہرمنپریت کور 12 ، پوجا وستراکر 5، رادھا یادیو 3، جمائما روڈریگیز 2 اور راجیشوری گائیکواڈ ایک رن بناکر آؤٹ ہوئیں جبکہ رینوکا سنگھ 2 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔